سبی، 25 دسمبر ( اےپی پی): ملک بھر کی طرح سبی میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر رنگا رنگ تقریبات کا سلسلہ جاری ہ۔ سبی سکاوٹس کی جانب سے جرگہ ہال آڈوٹیوریم میں بچوں کا گالا اور ڈپٹی کمشنر آفس میں قائداعظم محمد علی جناح کا سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔قائد اعظم کے یوم ولادت کے موقع پر سبی شہر میں رنگا رنگ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے سبی سکاوٹس کی جانب سے جرگہ ہال آڈیٹوریم میں عظیم الشان پروگرام منعقد کیا گیا ہے جس میں قائد اعظم کے زندگی سے متعلق پیٹنگ مقابلہ،تقریری مقابلہ،ٹیبلو اور ثقافتی لباس کا شو پیش کیا گیاتقریب میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر یاسر بازئی،کمانڈنٹ سبی سکاوٹس قبائلی عمائدین اور سول انتظامیہ اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی
تقریب کے اختتام پر ایف سی بلوچستان کی طرف سے بہترین کارگردگی پیش کرنے والے طلبا اور طالبات میں انعامات اور اسناد بھی تقسیم کیے گئے جبکہ ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر یاسر بازئی نے قائد اعظم کے سالگرہ کا کیک کاٹا تقریب میں ضلعی آفیسران نے کیثرتعداد میں شرکت کیاور قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیاگیا ۔