خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ریسکیو 1122سروسسز کا باقاعدہ آغاز

140

پشاور۔26دسمبر  (اے پی پی):خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ریسکیو 1122سروسسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر روح المقیم اور ریسکیو 1122کے ڈسٹرکٹ مانیٹرینگ آفیسر اور ڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر میر عالم نے ریسکیوں سروسسز کا افتتاح کر دیا ۔اس سروسسز کا مقصد ہسپتال میں ایمرجنس کی صورت میں  آنے اور دوسرے ہسپتال ریفر ہونے والے مریضو ں کو بہترین خدمات فراہم کرنا ہے چونکہ ریسکیوں 1122کا سٹاف باقاعدہ ماہر اور تربیت یافتہ ہیں۔حکومت خیبر پختونخواہ  نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے تمام ایمبولینسسز پہلے سے ریسکیو 1122 کے حوالے کیئے ہیں۔ جس کی روشنی میں انھوں نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال کو بھی یہ سہولت فراہم کی۔یہ سروسسز 24 گھنٹے مہیا ہو گی اور ایک ایمبولینس کے ساتھ 3عدد ملازمین ہر شفٹ میں موجود رہیں گے جس میں ایک ڈرائیور اور دو ٹیکنیشن ہونگے۔ اس سب آفس کا مین یونیورسٹی آفس کے ساتھ برائے راست رابطہ ہو گا جو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے پر مزید ایمبولینسسز اور سٹاف بھیجیں گے۔اس موقع پر ریسکیو 1122کے سربراہ ڈاکٹر میر عالم خان اور ان کی ٹیم نے ہسپتال ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر روح المقیم کو بریفنگ دی اور خصوصا 1122سروسسز کی  فراہمی اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو ں کی۔ہسپتال ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر روح المقیم نے ریسکیو 1122کی سروسسز کوسراہا اور انھوں نے اپنے سٹاف کو ہدایات دی کہ 1122کے سٹاف کے ساتھ بھر پور تعان کیا جائے اور ان کو ایک مکمل آفس اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں۔مزید براہ ریسکیو 1122 کا عملہ ہسپتال کے ایمرجنسی رسپانس عملے کو ٹریننگ بھی دینگے۔