نارووال،28 دسمبر( اے پی پی): صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور پنجا ب پیر سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ شہریو ں کے مسائل کا فوری ازالہ وزیر اعلی پنجا ب کی او لین ترجیح ہے ،محکموں کی مربوط کوارڈی نیشن کی بدولت ہی وزیر اعلی پنجاب کے ویژن گڈ گورننس ،ٹرانسپرنسی اور سروس ڈیلیوی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جاسکتاہے،افسران ضلع کی تعمیروترقی اور خوشحالی کے لئے نیک نیتی اورخدمت خلق کے جذبے کے تحت اپناکام کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلی پنجا ب کی خصو صی ہد ایت پر ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کے
حوا لے سے منعقدہ اجلا س کی صدارت کرتے ہو ئے کیا ۔
صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور پنجا ب نے کہا کہ ہماراضلع ڈینگی اور پولیو سے مکمل محفوظ ہے ، اس کے ساتھ ساتھ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے اور کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو کی روک تھام کے سلسلہ میں جاری اقدامات مزید بہتر بنانا ہوں گے، افسران ڈور ٹو ڈور عوام کے مسائل کا فوری حل کر یں اور لو گوں کو روز مر ہ اشیائے ضروریہ کے حوالے سے زیا دہ سے زیا دہ ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اپنے تمام وسا ئل بروئے کا رلا ئیں ، مہنگائی کو قابو کر نے کے لئے پنجا ب حکومت کی طر ف سے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں جس کی بدولت قیمتیں اعتدال کی سطح تک پہنچ شروع ہو گئی ہیں۔
اجلا س میں ڈپٹی کمشنر ظہیر حسن ، اور دیگر افسران مو جو د تھے ۔











