نوشہرہ ورکاں میں  ہفتہ وار ٹریفک  آگاہی  مہم، پمفلٹ اور   دھند سے بچاؤ  کیلئے  احتیاطی تدابیر بارے آگاہ کیا گیا

145

نوشہرہ ورکاں،28دسمبر(اے پی پی): ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی ہدایت پر سی ٹی او گوجرانوالہ کی نگرانی میں ٹریفک ایجو کیشن ونگ اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ نے ملکر ہفتہ وار ٹریفک  آگاہی  مہم چلائی ،  جس   دوران  فوگ کو مد نظر رکھتے ہوئے گاڑیوں پر ریفلیکٹرز لگائے اور ٹریفک آگاہی بارے پمفلٹ بھی تقسیم کیے اور   ڈرائیوروں کو دھند سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر بارے آگاہ کیا گیا۔

مہم  کے د وران   اوور سپیڈنگ و دیگر قوانین کی خلاف ورزی پر 270 گاڑیوں کو ایک لاکھ 25 ہزار جرمانہ بھی کیا گیا۔

 سی ٹی او گوجرانوالہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ اداروں کا کام ہر مشکل گھڑی میں پہلے سے   آگاہ کرنا ہے اور انسانی جانوں کے بچاؤ اور دیگر نقصانات اور خطرات سے محفوظ رہنے کے لیے ٹرانسپوٹروں کو حالیہ دنوں کی آگاہی مہم سے استفادہ حاصل کرنا چاہیے۔