ملتان؛ صحت دشمن عناصرکیخلاف  کارروئیاں ، آئل یونٹ سمیت 4 فوڈ پوائنٹس سیل کر دئیے گئے  

77

ملتان،29دسمبر (اے پی پی ):صحت دشمن عناصرکے گرد پنجاب فوڈ اتھارٹی کا گھیرا مزید تنگ،ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ شہزاد خان مگسی کی زیر نگرانی غلہ منڈی اور گردونواح میں کارروائیاں جاری ہیں، فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر آئل یونٹ سمیت 4 فوڈ پوائنٹس سیل کر دئیے گئے  ہیں   جبکہ 1600 کلو گرام سرسوں کا تیل اور 115 کلو ملاوٹی سرخ مرچ پاؤڈر تلف کر دیئے گئے۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ ملاوٹی خوراک کا استعمال بچوں اور بڑوں میں مختلف بیماریوں کا باعث بنتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جعلساز مافیا کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔