ملتان، 30 دسمبر (اے پی پی ):ہاﺅسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور ورلڈبینک کے تعاون سے ٹوائلس سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جنوبی پنجاب کے گیارہ اضلاع میں ٹوائلس کی سہولت کی فراہمی کا افتتاح سیکرٹری ہاﺅسنگ لیاقت علی چٹھہ نے کیا، منصوبے پر 12کروڑ لاگت آئے گی۔
اس موقع پر لیا قت علی چٹھہ نے کہا کہ منصوبے سے دور افتتادہ علاقوں میں صحت اور صفائی کی حالت بہتر ہوگی۔ سیکرٹری ہاﺅسنگ نے علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گھروں میں مہیا کیئے گئے ٹوائلٹ کے سامان کا بہتر سے بہتر استعمال کو یقینی بنائیں گے ۔ اُنھوں نے کہا کہ صاف پانی اور صحت کی سہولیا ت کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے ۔ رحیم یار خاں، بہاولپور، ڈی جی خان اور لودھراں سمیت جنوبی پنجاب کے دیہاتی علاقو ں میں سہولت مہیاکرنے کیلئے جامعہ حکمت عملی تیا ر کی ہے، مربوط حکمت عملی کے تحت عام عوام کی سہولت فراہم کر رہے ہیں ۔
لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ عوامی رابطہ مہم بھی جاری ہے ۔عوام کے مسائل سننے کے لیے کمیونٹی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن بنائیں گئیں ہیں جن کے ذریعے عوام تک رسائی آسان ہوگئی ہے ۔مسائل جاننے اور اُن کے حل میں مدد مل رہی ہے۔ مستقبل میں بھی پسماندہ علاقوں میں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی جاری رہے گی۔