شکرگڑھ؛ شاہراہوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری  

81

شکرگڑھ، 30 دسمبر (اے پی پی):شکرگڑھ میں شاہراہوں پر تجاوازات کے خلاف پولیس اور بلدیہ کا مشترکہ آپریشن دوسرے روز جاری  ہے ۔

پولیس کی بھاری نفری نے انتظامیہ  کے  ہمراہ  ریلوے روڈ،چھمال روڈاور درمان روڈ پر سڑک پر قابض دکانوں اور مارکیٹوں کے آگے سے چھپٹر،تھڑے اور تجاوزات کو ہٹائے۔