میرپورخاص،30 دسمبر (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر سلامت میمن ، اسسٹنٹ کمشنر تحصیل حسین بخش مری محمد خان کھٹی، پرسنل اسٹاف محمد خالد خان نے ایوان صحافت میرپورخاص پہنچ کر، ایوان صحافت کی جمہوری طریقے سے نو منتخب عہدیداران کو سال2021 کی مبارک باد دی اور سندھ کی ثقافت کے خوبصورت تحائف اجرکیں پہنائی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سلامت میمن نے کہا کہ میرپورخاص شہر اور ضلع کے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور مثبت صحافت کے فروغ دینے کے لیئے ایوان صحافت میرپورخاص کا کردار قابل تحسین ہے۔
اس موقع پر صدر ایوان صحافت میرپورخاص محمد وارث خاصخیلی، سینئر نائب صدر مختیار کیریو، نائب صدر غفار حسین رند، جرنل سیکریٹری فضل شر، خازن ذیشان شیخ، اطلاعات سیکریٹری بابو شرف الدین لغاری، سینئر صحافیوں اراکین ایوان صحافت میرپورخاص شہزاد خان، ، زمان قائم خانی،اظہر چڈڑ، ھاشم شر، طارق پھنور، پرویز، علی حسن ملک حسن، ، احمر ، م. شتاق اور میرپورخاص کے نامور سینئر صحافی فلک شیر اور دیگر موجود تھے۔
منتخب عہدیداران وہ اراکین ایوان صحافت میرپورخاص نے ڈپٹی کمشنر سلامت میمن اور اسسٹنٹ کمشنر محمد خان کھٹی کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔











