اوکاڑہ؛سات سالہ مغویہ کی بازیابی پر ورثاء کا پولیس کو خراج تحسین

82

اوکاڑہ،30دسمبر(اے پی پی ):تھانہ صدر اوکاڑہ کے علاقہ سے لاپتہ ہونے والی7سالہ بچی مصباح کو تھانہ صدر اوکاڑہ کے اے ایس آئی شہباز الحسن نے بازیاب کروالیا۔ترجمان پولیس کے مطابق کم سن مصباح کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد او رایس پی انویسٹی گیشن عبداللہ لک نے اپنی نگرانی میں ورثاء کے حوالے کیا جس پر بچی کے ورثاء نے اوکاڑہ پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دعائیں دیں۔