حکومت کووڈ-19 کی ویکسین کے معروف مینوفیکچررز کے ساتھ قریبی رابطے  میں ہے ،  پاکستان میں کووڈ-19 کی ویکسین  جلد دستیاب ہوگی،این سی او سی

97

اسلام آباد۔30دسمبر  (اے پی پی):حکومت کووڈ-19 کی ویکسین کے معروف مینوفیکچررز کے ساتھ قریبی رابطے  میں ہے جس کی وجہ سے یہ پاکستان میں جلد دستیاب ہوگی۔ بدھ کو این سی او سی سے جاری بیان کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹراین سی او سی نے وزارت داخلہ، نادرا اور این آئی ٹی بی کے اشتراک سے نیشنل امیونائزیشن منیجمنٹ سسٹم( این آئی ایم ایس) تیارکیا ہےتاکہ  کووڈ ویکسین کی موثر سپلائی چین منیجمنٹ اور انتظام کو یقینی بنایا جاسکے۔ یہ نظام قومی شناختی کارڈ( سی این آئی سی) نمبروں پر مبنی ہے جو  ایس ایم ایس/انٹرنیٹ کے ذریعہ شیئر کرکے کووڈ ویکسین کےلئے از خود مرحلہ وار رجسٹریشن کے قابل بنائے گا۔ امیونائزیشن کے طریقہ کار کے بارے میں شہریوں کو جلد آگاہ کیا جائے گا۔ نیشنل امیونائزیشن منیجمنٹ  سسٹم  جنوری کے وسط تک دستیاب ہوگا۔