قومی معاملات پر بات چیت کا راستہ کھلاہے، لیکن کرپشن پر کوئی بات نہیں ہوسکتی:حلیم عادل شیخ

99

کراچی ،30دسمبر  (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے رہنماورکن صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ قومی معاملات پر بات چیت کا راستہ کھلاہے لیکن کرپشن پر کوئی بات نہیں ہوسکتی ۔ اپوزشن کا وقت ختم ہوچکاہے ،سندھ میں عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے ، ہم عوام کے حقوق کے لئے سندھ میں حکومت مخالف تحریک چلائیں گے ، عوام ہمارے ساتھ ہیں ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکریٹریٹ میں بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماحنید لاکھانی سمیت دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

 پی ٹی آئی کے رہنماحلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کرپشن سے سندھ کو تباہ کردیا ہے ۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ان کی سیاست ختم ہورہی ہے اور ان سے کرپشن کا حساب لیا جائے گا۔

تحریک انصاف کے رہنما حنید لاکھانی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کرپشن بچانے کے لئے پی ڈی ایم بناگیا ، ملک کونوازلیگ اور پیپلزپارٹی نے مقروض کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں ہزاروں سکول بند پڑے ہیں ، صحت کا نظام خراب ہے ، پیپلزپارٹی اس پر توجہ دیں ۔