صوبائی حکومت ضم اضلاع میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور دوسرے اہم منصوبوں پر سنجیدگی کے ساتھ کام کر رہی ہیں: عبد الکریم 

109

پشاور، 31دسمبر(اے پی پی): وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ضم اضلاع کے نوجوان اپنے علاقوں کی ترقی کے لئے  آواز اٹھائیں اور حکومت کاساتھ دیں جبکہ مقامی سرمایہ کار اپنے ضلع میں سرمایہ کاری کر کے علاقے میں صنعتی ترقی آور  روزگار کے مواقع پیدا کریں۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے غلنئی ضلع مہمند میں قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہی، معاون خصوصی نے مقامی عمائدین کے مسائل سنی جس میں قابل ذکر مہمند ڈیم میں مقامی لوگوں  کو روزگار دیا جائے اور ساتھ مواصلات،تعلیم،اور صحت کے  شعبہ کے مطلق مسائل سے معاون خصوصی  کو آگاہ کیا۔

معاون خصوصی  نے جرگے کو یقین دلایا کہ  ان کے دورے کا مقصد اپ کو درپیش مسائل  سے آگاہی حاصل کرکے ان کو حل کرنا ہے اور ساتھ جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کاجائزہ لیناہے انشاءاللہ آپ کے تمام  مسائل کو فی الفور حل کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی دور حکومت میں مہمند ڈیم جیسے عظیم منصوبے پر کام شروع ہوا جس کی بدولت ضلع مہمند کو رائلٹی کے ساتھ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہو جائیں گے ،اور ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو جائے گا۔

مہمند ماربل سٹی کو نیشنل گرڈ سے بجلی فراہم کر دیں، انہوں نے  اپنے خطاب میں زور دیکر کہا کہ صوبائی حکومت کے طرف فراہم کردہ مختلف شعبوں میں لون سکیم سے بھرپور فائدہ اٹھائے اور اپنا روزگار بڑھائے کیونکہ اب انضمام کے بعد حالات بدل گے ہیں، اس موقع پر  معاون خصوصی نے ضلعی انتظامیہ اور دوسرے محکموں کے اہلکاروں کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی اور ان کو ہدایات جاری کر دی کہ ضلع مہمند میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی معیار کو بہتر کیا جائے اور ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔دورے کے دوسرے مرحلے میں معاون خصوصی نے مہمند ماربل سٹی کا دورہ بھی کیا اور جاری ترقیاتی کام کا معائنہ کیا۔

 اس موقع پر متعلقہ حکام پر  سخت برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت جاری کر دی کہ ایک مہینے کے اندر اندر تمام  الاٹ شدہ پلاٹوں پر تعمیراتی کام شروع کردیا جائے اور اس سلسلے میں رپورٹ پیش کی جائے اور جو سرمایہ کار صنعتی یونٹ کی تعمیر میں تاخیر کر رہے ہیں ان کے پلاٹ کینسل کئے جائیں۔