صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی قانون  کا 47 واں اجلاس

51

                         

لاہور،19 جنوری(اے پی پی):صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی قانون  کا 47 واں اجلاس منعقد ہوا۔چیف سیکرٹری ، سیکریٹری قانون، سمیت متعلقہ سیکریٹریز نے شرکت کی۔اجلاس میں مختلف محکموں کے بارہ ایجنڈا امور پر غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس    میں  کوہ سلیمان ڈویلپمینٹ اتھارٹی کے چئیرپرسن اور ٹیکنیکل ایکسپرٹ کی نامزدگی کی تجویز منظور کی گئی۔لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمینٹ اتھارٹی آرڈیننس کا ڈرافٹ بھی منظور کیا گیا۔اجلاس نے پنجاب پولیس ڈیپارٹمنٹ رولز 2017 میں ترمیم کی تجویز کی بھی منظوری دی  اور اس کے علاوہ راوی اربن اتھارٹی ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل2021 میں ترمیم منظور کیا گیا۔

پنجاب میوزیم ایکٹ 2021 کا ڈرافٹ منظور کیا گیا اور پاکستان بیت المال اور محکمہ سوشل ویلفیئر  پنجاب کے تحت آٹھ پناہ گاہیں بنانے کے معاہدے بھی منظور کیے گئے،مشترکہ مفاد کونسل کا مستقل سیکرٹریٹ بنانے کی تجویز منظور کی گئی۔