مری،23جنوری(اے پی پی):ملکہ کوہسارمری نے برف کی سفید چادر اوڑھنی شروع کر دی ہے، آج دنیا میں سنو مین دن بھی منایا جارہاہے اورگلیات نتھیاگلی سنو فیسٹول کا دوسرادن ہے۔ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی وزیراعظم عمران خان کے وژن سیاحت کے فروغ کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔