یونین کونسل نمبر 10 کی سیوریج لائن تبدیلی کا منصوبہ

104

ملتان، 23 جنوری( اےپی پی): یونین کونسل نمبر 10 کی سیوریج لائن تبدیلی کے منصوبہ کا افتتاح  وزیر مملکت برائے سیاسی امور وزیراعظم پاکستان ملک عامر ڈوگر نے کیا۔اس موقع پر وزیر مملکت عامر ڈوگر نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور کہا تحریک انصاف کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ملتان کاسب سے بڑا مسئلہ حل ہونیوالا ہے ایم ڈی واسا ناصر اقبال نے کہا  کہ محمود آباد کی سیوریج لائن 35 سال پرانی ہے ۔24 انچ سائز کی2000 ہزار فٹ سے زائد لائن تبدیل ہو گی۔