پشاور، 25جنوری(اے پی پی): وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کےمعاون خصوصی برائے اعلیٰ تعلیم و اطلاعات کامران بنگش نے کہا ہے کہ پشاور یونیورسٹی کے مالی معاملات پر صوبائی حکومت نے نوٹس لے لیا ہے اور اس سلسلے میں وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی سے تفصیلات طلب کرلی گئیں۔
کامران بنگش نے کہا ہے کہ محکمہ اعلیٰ تعلیم سفارشات مرتب کرکے محکمہ خزانہ کو ارسال کرے گی چونکہ جامعہ پشاور کا خسارہ کئی مالی اور انتظامی امور پر مشتمل ہے اس لئے تاریخی جامعہ کو درپیش مسائل کے دیرپا حل کے لئے کوشاں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام متعلقین کے ساتھ مل کر ایک جامع منصوبہ بندی کریں گے جبکہ وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر دیرپا حل کے لیے سفارشات مرتب کی جا رہی ہیں۔