پشاور، 25جنوری(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر پشاور علی محمد اصغر کی ہدایات پر ضلعی انتظامی حکام نے محکمہ انڈسٹری کیساتھ مشترکہ کارروائی کر کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں 30 غیر قانونی کرش پلانٹس سیل کر دئیے ہیں۔
ترجمان ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق کرش پلانٹس کے خلاف کارروائیاں دیہہ بہادر، بڈھ بیر اور دیگر علاقوں میں کی گئیں جہاں کرش پلانٹس کو بغیر رجسٹریشن و پرمٹ کے چلایا جا رہا تھا، جس پر حکام نے کرش پلانٹس سے مشینری کو اتار لیا ۔
کارروائی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے کہا کہ گرفتار شدہ کرش پلانٹس مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔