پولیس کا اولین فرض شہریوں کی جان,مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کرنا ہے: پولیس آفیسر سیالکوٹ اسد حسن علوی

67

سیالکوٹ25جنوری( اے پی پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ اسد حسن علوی نے کہا کہ پولیس کا اولین فرض شہریوں کی جان,مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کرنا ہے, ضلعی پولیس  اپنے فرائض منصبی پوری دیانت داری اور جانفشانی سے انجام دینے کیلئے پرعزم ہےاور اس امر کو یقینی بنانے کیلئے اوپن ڈور پالیسی کو اپنایا گیا ہے۔ڈی پی او آفس سمیت تمام افسران اور ایس ایچ اوز کی مخصوص اوقات میں سائلین کی داد رسی کیلئے موجود رہنے کے لئے پابند بنایا گیا ہے,ڈی پی او اسد حسن علوی نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ میں پولیس کی نفری کم ہے, سیالکوٹ میں پولیس نفری 25سو ہے جبکہ گجرات جس کی آبادی سیالکوٹ سے 16لاکھ کم ہیں ان کی نفری 45سو ہے. ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ میں ڈرائیونگ لائسسنس کیلئے اسپیشل کاؤنٹر قائم کیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے مزید اقدامات کئے جارہے ہیں. صدر ایوان صنعت وتجارت قیصر اقبال بریار نے ڈی پی او سیالکوٹ کو سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے ساتھ ایک پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے اس سلسلہ ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ بھر پور تعاون کرے گا۔آخر میں صدر سیالکوٹ چمبر قیصر اقبال بریار نے ڈی پی او اسد حسن علوی اور دیگر پولیس افسران میں سوونیئرز تقسیم کئے۔