گهوٹکی : کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز  کے پیش نظر  مسلم کالونی اور بھٹائی نگر  میں  آمد و رفت پر پابندی عائد

76

گھوٹکی،27جنوری(اے پی پی):  ڈپٹی کمشنر   محمد عثمان عبدﷲ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کی سفارش پر کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے اور منتقلی کو روکنے کے لئے اوباوڑو کی مسلم کالونی اور گھوٹکی کے بھٹائی نگر محلے میں  دو ہفتوں تک عام لوگوں کی آمد و رفت پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے. ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلداروں اور پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن پر مکمل عمل کروائیں اس سلسلے میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر متعلقہ گاؤں میں صحت کی سہولتیں فراہم کرے۔