ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کا سٹوڈنٹس کی طرف سے آئے روز سڑکیں بلاک کرنے کا سخت نوٹس 

75

ملتان 27،جنوری (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر نے بوسن روڈ پر قائم سرکاری کالجز کے سربراہان کا  اجلاس طلب کر لیا اے سی سٹی عابدہ فرید اور ایس پی رضا بھی اجلاس میں موجود تھی ڈپٹی کمشنر کالجز کی انتظامیہ سے ناراضگی کا اظہار کیا پرنسپلز نے ضلعی انتظامیہ کو سٹوڈنٹس کے احتجاج بارے بروقت مطلع کیوں نہیں کیا؟ڈی سی کا استفسار ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا طلباء کی طرف سے روڈ بلاک کئے جانے سے پورا شہر اذیت کا شکار ہوتا ہے اور کہا بوسن روڈ ملتان کی سب سے مصروف شاہراہ ہےروڈ بلاک سے کالجز اور ضلعی  انتظامیہ کی بدنامی ہوئی ہےڈپٹی کمشنر نے کہا کہ طلباء کا مسائل کے حل کے لئے سڑکوں پر آنا کالج انتظامیہ کی نااہلی ہے کالج انتظامیہ کو لاتعلق رہنے کی بجائے طلباء سے مذاکرات کرنے چاہیں تھےعامر خٹک نے کہا کہ کالجز کی انتظامیہ تعلیمی اداروں کا ماحول خراب کرنے والے سٹوڈنس کے والدین سے بات کرےکالجز کے سربراہان کو سٹوڈنٹس کے احتجاج کے حوالے سے انتظامیہ کو بروقت مطلع کرنا شاہیے تھا ،عامر خٹک نے کہا ضلعی انتظامیہ ایسی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی  ہے ضلعی انتظامیہ سٹوڈنٹس سے خود بات کرے گی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آئندہ سٹوڈنٹس نے روڈ بلاک کیا تو کالجز کی انتظامیہ ذمہ دار ہو گی ڈپٹی کمشنر کا اے سی سٹی کو پرائیوٹ کالجز کے سربراہان کا اجلاس بھی طلب کرنے کی ہدایات جاری کر دی۔