بی آر ٹی پشاور کی مزید بسیں چائنہ سے پشاور پہنچنے کیلئے تیار: ترجمان بی آر ٹی پشاور 

100

پشاور، 27 جنوری(اے پی پی): ترجمان بی آر ٹی پشاور محمد عمیر نے کہا ہے کہ بی آر ٹی پشاور کی مزید بسیں پشاور پہنچنے کیلئے تیار ہیں جن کی چائنہ میں روڈ ٹسٹینگ جاری ہے۔

 ترجمان بی آر ٹی پشاور نے کہا کہ چائنہ میں مختلف اقسام کی سڑکوں پر روڈ اور لوڈ ٹسٹینگ کی جارہی ہے تاکہ شہریوں کو بہترین سفری سہولت میں مزید جدت مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور کی مزید 18 میٹر آرٹیکیولیٹڈ بسیں جلد سسٹم کا حصہ ہونگی اور  ہر بس میں 125 کے قریب مسافر بیک وقت سفر کرسکیں گے۔

 ترجمان بی آر ٹی پشاور نے مزید کہا کہ یہ نئی بسیں سسٹم میں شامل ہوتے ہی ایکسپریس روٹ پر چلائی جائینگی جو بی آر ٹی کا مقبول ترین روٹ ہے۔