ملتان ،28 جنوری(اے پی پی ): کبیروالہ کے شہریوں کی کمشنر جاوید اختر محمود سے سیورج مسائل بارے شکایت، کمشنر ملتان نے نوٹس لے لیا ، ڈائیریکٹر لوکل گورنمنٹ فاروق ڈوگر سے رپورٹ طلب کر لی۔
ڈائیریکٹر لوکل گورنمنٹ نے تحصیل کبیر والا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے میونسپل کمیٹی ،محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو سیورج مسائل کے فوری حل کا ٹاسک دے دیا۔انہوں نے کہا کہ ڈاؤن سٹریم ڈسپوزل میں ڈی سلٹنگ شروع کروادی ہے ،سیورج لائن کے 42 انچ قطر میں صرف 5 انچ قطر فعال ہے۔
ڈائیریکٹر لوکل گورنمنٹ فاروق ڈوگر نے کہا کہ چھ ہزار فٹ ڈی سلٹنگ کرکے مسلئہ حل کرلیا جائے گا۔
کمشنر کی ہدایت پر 2 ہفتوں میں سیورج کا مسئلہ حل کرلیا جائے گا۔
اس کے علاوہ ڈائیریکٹر لوکل گورنمنٹ نے کبیروالہ پارک کا دورہ بھی کیا اور کی ہدایت کی ۔