ساہیوال,29جنوری (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان ساہیوال پہنچ گئے۔ ساہیوال آمد پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور صوبائی و قومی اسمبلی کے اراکین نے استقبال کیا۔ وزیرا عظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم ساہیوال میں عوامی فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کریں گے۔ وزیراعظم ساہیوال میں احساس پروگرام کے تحت مستحقین میں چیک تقسیم کریں گے ۔ وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت مستحقین میں چیک تقسیم کریں گے اور ٹریکٹرز کسانوں کے سپرد کریں گے ۔ وزیراعظم ساہیوال میں جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔