گلگت بلتستان؛خلتی جھیل پر جاری ونٹر ٹورزم فیسٹول کا فائنل میچ ایگل آئی بیکس گوجال نے جیت لیا

434

غذر،30جنوری(اے پی پی ):گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے جمی خلتی جھیل پر جاری تین روزہ ونٹر ٹورزم فیسٹول کا فائنل میچ ایگل آئی بیکس گوجال کی ٹیم نے صفر کے مقابلے ایک گول کرکے جیت لیا  ، فائنل میچ میں   ہنزہ سنو لیپٹ اورایگل  آئی بیکس گوجال کے ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

دو  کلومیٹر لمبی ڈیڑھ کلومیٹر چوڈی اور سو فٹ گہری منفرد خلتی جھیل اس وقت شدید سردی کے باعث مکمل جم کر کھیل کا میدان بن گیا ہے جہاں ضلعی انتظامیہ غذر محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام تین روزہ ونٹر ٹورزم فیسٹول کا انعقاد کیا گیا تھا،مہمان خصوصی وزراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید تھے، ان کے ہمراہ ڈپٹی سپکر جی بی اسمبلی ایڈوکیت نذیر احمد ، صوبائی وزیر سیاحت راجہ ناصر کے علاوہ اہم شخصیات نے بھی شرکت کی ۔