گھوٹکی : بھارت سے آئے ہوئے سکھ کمیونٹی کے وفد  کی   ڈپٹی کمشنر سے  ملاقات،بھرپور تعاون پر انکا  شکریہ ادا کیا

161

گھوٹکی،30 جنوری(اے پی پی ): بھارت سے آئے ہوئے سکھ کمیونٹی کے ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر محمد عثمان عبدﷲ سے ملاقات کی اور ضلعی انتظامیہ کے بھرپور تعاون پر انکا  شکریہ ادا کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام مہمانوں کو اجرک کے تحائف دئے۔

وفد  سکھ کمیونٹی کے 10ویں گرو گوبند سنگھ جی مہراج کے 154ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے بھارت  سے گردوارا بابا نانک شاہ ڈہرکی آیا ہوا ہے ،  سکھ کمیونٹی کے وفد کی قیادت    بھائی بلپریت سنگھ، بھائی جسبیر سنگھ اور بھائی پرمند سنگھ نے کی ۔

  اس موقع پر سکھ کمیونٹی کے مہمانوں کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان میں کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف پیش نہیں آئی، تمام اداروں نے بھرپور تعاون فراہم کیا جس کی بدولت وہ آسانی سے اپنے گرو کی جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرسکے۔