شجاع آباد؛ ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم، یکم  سے پندرہ فروری تک جاری رہے گی

114

شجاع آباد، 31 جنوری(اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر محمد زبیر نے کہا ہے کہ محکمہ صحت حکومت پنجاب کی جانب سے شجاع آباد کے شہری علاقوں میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کا آغاز یکم فروری سو ہو گا، جو پندرہ فروری تک جاری رہے گی۔ مہم کے دوران نو ماہ سے پندرہ سال تک کے بچوں کو ٹائیفائیڈ بخار سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے، اس سلسلے میں تمام والدین سے گزارش ہے کہ اپنے نو ماہ سے پندرہ سال تک کے بچوں کو ٹائیفائیڈ بخار سے بچاو کے حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور حکومت پنجاب محکمہ صحت کے نمائندوں سے تعاون کریں۔