ملتان؛ گرانفروشی اور کرونا ایس او پیز کیخلاف ورزی پرکریک ڈاؤن ،دو دکانیں سیل

84

ملتان، یکم فروری (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

پرائس مجسٹریٹس  نعمان عابد اور اشفاق شاہ نے مشترکہ آپریشن شروع کردیا ہے۔ سمیجہ آباد،متی تل اور بند بوسن میں کورونا ایس او پیز پر عملدر اور پرائس چیکنگ شروع کر دی گئی ہے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو دکانیں سیل کر دی گئیں ہیں جبکہ گرانفروشوں پر30 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا ہے۔

 پرائس مجسٹریٹس کی گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ بھی جاری کردی گئی ہے،

پرائس مجسٹریٹس نے ماہ جنوری کے دوران83 ناجائز منافع خوروں کو جیل بھی بھیجا ہے جبکہ گرانفروشوں پر53 لاکھ 76 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔