لاڑکانہ:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  سید شرف دین شاہ کا چانڈکا میڈیکل اسپتال کا اچانک دورہ

87

 

لاڑکانہ،01 فروری (اے پی پی): ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاڑکانہ سید شرف دین شاہ نے چانڈکا میڈیکل اسپتال کا اچانک دورہ کیا،سیشن جج نے شعبہ ایمرجنسی،نیفرالاجی اور دوائوں کے اسٹور سمیت ایمبولینسز کا معائنہ کیا۔

 دورے کے دوران اسپتال میں گندگی کے ڈھیر،ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس عملے کے غیر حاضر ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ نیفرالاجی شعبہ کے دورے کے دوران ایک خاتون مریض نے ڈائلاسز نہ ہونے کی شکایت کی جس پر سیشن جج نے فوری طور پر خاتون کا ڈائلاسز کرنے کے احکامات جاری کیے۔

  ایمبولینسز کی چیکنگ کے دوران عملے نے انکشاف کیا کے ایمبولینس کا اے سی اور آکسیجن فراہمی کا سسٹم خراب ہے جس پر سیشن جج نے عملے کی سرزنش کرتے ہوئے فوری طور پر ایمبولینسز میں تمام سہولیات کی فوری فراہمی کے احکامات جاری کیے۔