احمد پور شرقیہ؛ کورونا وائرس کے باعث بند رہنے والے اسکولز دوبارہ سے کھل گئے، ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جا رہا

72

 احمد پور شرقیہ،01 فروری (اے پی پی): پنجاب بھر کی طرح تحصیل  احمد پور شرقیہ میں تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے ہیں، اس سلسلہ میں سکول انتظامیہ کی جانب سے کورونا ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کروایا جارہا ہے ماسک اور ہینڈ سئنیٹائزر کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

 گورنمنٹ پرائمری مڈل اور ہائی سکول جانووالہ مرکز نوشہرہ جدید اور مرکز ماندھل انتظامیہ کی جانب سے بچوں کو  اسکول پہنچے انٹری پوائنٹ پر سئنیٹائزر اور کرونا ایس او پیز پر عمل کرایا جارہا ہے۔

 سکول آنے والے بچوں نے بتایا ہے کہ وہ حکومت کے اس فیصلے پر بہت خوش ہیں اتنا عرصہ سکول بند رہنے کی وجہ سے ہمارا تعلیمی نقصان ہوا۔

 بچوں نے کہا کہ ہم حکومتی احکامات پر کورونا ایس او پیز کا مکمل خیال رکھیں گے جبکہ سکول انتظامیہ نے بھی مکمل عزم کے ساتھ حکومت کی جانب سے قائم کردہ کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔