معروف چارلی چپلن کا کردار دوبارہ زندہ کرنے پرپشاور کے ’ چارلی چپلن‘ کو ملازمت کی پیشکش

64

پشاور،01 فروری(اے پی پی): صوبائی وزیر ثقافت ومحنت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی منظوری کے بعد معروف چارلی چپلن کا کردار دوبارہ زندہ کرنے پر پشاور کے ’ چارلی چپلن‘ ،محمد عثمان کو ملازمت کی پیش کش کی گئی ہے۔

اس سلسلے میں پیر کو یہاں صوبائی وزیر سے چارلی چپلن نے ملاقات کی اور انکو ملازمت کی آفر بھی دی۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ملازمت کی پیش کش پشاور کے چارلی چپلن کے لئے ایک تحفہ ہے،ملازمت کے بعد محمد عثمان اپنے فن پر زیادہ توجہ دے سکیں گے۔

دوسری جانب پشاوری چارلی چپلن محمد عثمان نے بتایا کہ میں بچپن سے ہی چارلی چپلن کی ویڈیوز دیکھتا تھا اور مجھے شوق تھا کہ میں بھی پاکستانی چارلی چپلن بن جاؤں اور لوگوں ہنساؤں۔

محمد عثمان کا کہنا تھا کہ جب شروعات کی تو اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے معاشرے میں بہت پریشانی تھی اور سب لوگ گھروں میں قید تھے۔ میں چاہتا تھا کہ میں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لاؤں۔ پشاوری چارلی چپلن نے ملاقات کے دوران صوبائی وزیر ثقافت کو اپنی اداکاری سے خوب محظوظ بھی کیا اور گفتگو بھی چارلی چپلن کے انداز میں کرتے رہے۔

اے پی پی /صائمہ حیات/نورین