ژوب : بارہ سالہ بچہ عصمت اللہ کے قاتل عبدالستار لوون گرفتار۔۔گرفتاری کے متعلق ایس پی ژوب کا پریس کانفرنس

65

ژوب 01 فروری (اے پی پی ): ایس پی فہد کھوسہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ٹیم کی انتھک کوششوں کے بعد گزشتہ شب کو  بارہ سالہ بچہ عصمت اللہ کے قتل میں ملوث ملزم عبدالستار پولیس اور لیویز کی مشترکہ کامیاب کاروائی میں لکابند کے علاقے سے گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا، انھوں نے کہا کہ ہم نے کل ہی اس افسوسناک واقعے کے بعد بچے کی والدین کو یقین دلایا کہ پولیس ہر صورت مجرم کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائینگے،  ملزم سے تفتیش انتہائی باریک بینی سے جاری ہے ژوب کا پرامن فضا کسی کو خراب کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔ ملزم پہلے بھی کئی واقعات میں ملوث تھا  ایس پی ژوب نے مزید بتایا کہ بچے کی والد نے مورخہ 29 جنوری کو بچے کی گمشدگی کا اطلاعی رپورٹ درج کیا تھا جس کے بعد پولیس اور ورثا  نے مل کر  تلاش شروع کر دی تھی اور اپنے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا مگر کل 31 جنوری کو دن گیارہ بجے افسوسناک اطلاع ملی کہ سفاک درندوں نے بچے کو بے رحمی سے قتل کرکے  نعش کو جلا دیا تھا اور لاش کلی حسن زئی پہاڑی کے نزدیک ملی ، ڈی آئی جی ژوب رینج سید محسن علی کی خصوصی ہدایات پر قاتل کی گرفتاری کے لیے تفتیشی ٹیم ایس ایچ او پولیس اسٹیشن شیر علی مندوخیل، ڈی ایس پی شیرانی شین گل، لیویز ڈولفن فورس کے انچارج فاضل خان، سب انسپکٹر محمد اجمل اسپشل ٹیم کے عبدالغفور،  اے ایس آئی جہانزیب نے کاروائی کرتے ہوئے عبدالستار کو گزشتہ شب لکابند سے گرفتار کرلیا..اس موقع پر ایس پی سپرنٹینڈنٹ عبداللہ ایس آئی داؤدخان بھی موجود تھے۔۔ پریس کانفرنس میں مقتول کا والد خدائے رحمن نے ملزم کہ گرفتاری پر لیویز اور پولیس کا شکریہ ادا کر دیا۔