لاہور، 01 فروری(اے پی پی): وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے قائد ہیڈکوارٹرز وحدت روڈ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکول انرولمنٹ ڈرائیو کا آغاز کر دیا ہے۔آج سے سکول دوبارہ کھولے جا رہے، ہماری تیاری مکمل ہے، والدین بچوں کو ضرور سکول بھیجیں۔ ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ انرولمنٹ کی ذمہ داری اساتذہ کی نہیں، وہ صرف اور صرف بچوں کو پڑھانے پر توجہ دیں۔ انرولمنٹ ڈرائیو کے تحت کام کرنے کی زمہ داری سی ای اوز، اے ای اوز، والدین اور سکولز کانسلز کی ہو گی اس ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ سکول انرولمنٹ ڈرائیو کے لئے سی ای اوز، اے ای اوز و دیگر کو اس مہم کے تحت باقاعدہ اہداف دئیے گئے ہیں۔ سکول انرولمنٹ ڈرائیو کے تحت دئیے جانے والے اہداف کو مکمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سکول کانسلز و دیگر کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئےتعلیم چیمپئین مقابلے کروائے جائیں گے۔ آج تک سکول کانسلز کو اس طرح سے استعمال نہیں کیا گیا جیسے کیا جانا چاہیے تھا۔ سکول انرولمنٹ ڈرائیو کے تحت 10 لاکھ بچوں کو سکول میں واپس لانے کا ہدف رکھا کیا گیا ہے۔ پوری کوششیں ہے کہ سب سے پہلے کرونا وباء کے پھیلاو کی بدولت سکول چھوڑنے والے طلبا کو جلد از جلد واپس لا سکیں۔ تاریخ میں پہلی بار سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام والدین کو پابند کیا ہے کہ وہ بچوں کے بے فارم جمع کروائی۔ اب تک 86 فیصد طلبا کے بے فارم ڈیپارٹمنٹ کو موصول ہو چکے، یہ 100 فیصد مکمل ہونے پر سکول سے باہر طلبا کی تعداد کا تعین کیا جا سکے گا۔ انھوں نے کہا کہ والدین سے خصوصی درخواست ہے کہ اپنے بچوں کو لازمی سکول بھیجیں۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں صوبے بھر میں آن گراونڈ موجود، ایس او پیز پر عملدرآمد ہرممکن یقینی بنائیں گے۔
سورس: وی این ایس ، لاہور