چین کے  سفیر کا  این سی او سی کو کورونا وبا کے خلاف بھرپور اقدامات اور کوششوں کرنے   پر خراج تحسین پیش

84

اسلام آباد ، 01 فروری (اے پی پی ): چین کے  سفیر نانگ رانگ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کو کورونا وبا کے خلاف بھرپور اقدامات اور کوششوں کرنے  پر  خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

پیر کو یہاں پاک فضائیہ کے ائر بیس پر چین کی جانب سے کورونا ویکسین حوالگی تقریب کے موقع پر چین کے سفیر نے کہا کہ کورونا وبا کا مقابلہ کرنے اور اس سے عوام کی جانوں کی حفاظت کرنے پر میں این سی او سی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ آج چین کی جانب سے کورونا ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ ائیر بیس پر پاک فضائیہ کے سی۔130 طیارے کے زریعے لائی گئی  ویکسین کی پہلی کھیپ کی حوالگی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، چینی سفیر نانگ رانگ اور این سی او سی حکام نے شرکت کی۔