پشاور، یکم فروری(اے پی پی): وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے احساس ایمرجنسی پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پیر کو یہاں ضلع خیبر میں عالمی ادارہ خوراک کے اشتراک سے احساس نشوونما پروگرام کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت پاکستان کے احساس نشوونما پروگرام صوبائی محکمہ صحت اور عالمی ادارے خوراک کے اشتراک سے حاملہ خواتین دودھ پلانے والی خواتین اور دو سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے بہتر صحت کا احساس نشوونما پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت بچے کے داخلے کی صورت میں اپنا شناختی کارڈ بچے کا ب فارم اور حفاظتی ٹیکوں کے کارڈ کے ساتھ متعلقہ احساس نشوونما مرکز پر لانا لازمی ہوگا۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساسِ نشوونما پروگرام کے تحت بچے کو 1500 اور بچی کو 2000 روپے دو سال تک وظیفہ دیا جائے گا۔ یہ وظیفہ حاملہ خواتین کو ہر تین ماہ بعد دیا جائے گا۔ اس وظیفہ میں ایک کارٹن خوراک بھی شامل ہیں جو حاملہ خواتین کے لیے ہوگا ۔