مری؛ جنگلات  میں آگ بھڑک اٹھی، علاقہ مکینوں کی مال مویشی جل کر خاکستر

76

 

مری،02 جنوری(اے پی پی ):  مسیاڑی کے نواحی علاقے موضع گوہڑہ ڈھوک بگلیاں کے قریبی جنگلات  میں   شدید آگ لگ  گئی ، جس  کی لپیٹ میں آکر  علاقہ مکینوں کے مال مویشی جل کر خاکستر ہو گئے ہیں  جبکہ کثیر رقبے  پر پھیلے جنگل میں قیمتی درختوں کو نقصان بھی  پہنچا ہے  ۔

 اہل علاقہ نے  منتخب نمائندوں  سے مطالبہ کیا  ہے کےغریب لوگوں کے نقصان کے حوالے سے دادرسی کی جائے اور بلین ٹری سونامی منصوبے کو نقصان پہنچانے والے ذمہ دراوں کے خلاف فوری سخت ایکشن لیا جائے تاکہ آئندہ آنے والے وقت میں ایسے واقعات کی بروقت احتیاطی تدابیر کی جائے۔