وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات

84

کوئٹہ، 02 فروری (اے پی پی ) :وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے منگل  کو یہاں  ملاقات کی ہے ،ملاقات میں بلوچستان میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے  ہوئے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا  کہ سی پیک منصوبہ پاکستانی معیشت کے استحکام کے لئے خصوصی اہمیت رکھتا ہے، سی پیک سے پاکستان سمیت بلوچستان بھر میں ترقی کا نیا دور شروع ہو گا۔

  اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کے فالو اپ کے لیے موثر میکنزم وضع کرنے کی ضرورت ہے۔ بلوچستان کے ہنر مند نوجوانوں کو سی پیک منصوبوں میں روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔