لاہور :صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین کا  نور تھیلیسیمیاء فاؤنڈیشن کا دورہ

89

لاہور، 03فروری(اے پی پی):صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین نے  بدھ کو یہاں  نور تھیلیسیمیاء فاؤنڈیشن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تھیلیسیمیاء اور ہیموفیلیا میں مبتلا بچوں کی عیادت کی  اور تحائف تقسیم کیے۔ ڈائریکٹر نور فاؤنڈیشن سجاد چیمہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ صوبائی وزیر کو جدید لیب کا دورہ بھی کروایا۔

صوبائی وزیر کو بریفنگ دی گئی کہ سینٹر میں 425بچے زیر علاج ہیں جبکہ او پی ڈی میں روزانہ نئے مریض آتے رہتے ہیں،قابل ڈاکٹرز اور ٹیکنیکل سٹاف کی موجودگی میں 24گھنٹے سینٹر کھلا رہتا ہے۔

 اس موقع پر صوبائی وزیر اعجاز عالم نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت میں اسطرح کے فاؤنڈیشن کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔سندس فاؤنڈیشن کی طرز پر نور تھیلیسیمیا فائونڈیشن بھی اپنی مثال آپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15سال سے کم عمر بچوں کے لئے ایک خود مختار چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو تشکیل دیا جا چکا ہے۔ حکومت پنجاب انسانیت کی خدمت کرنیوالے اداروں کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون یقینی بنا رہی ہے۔

صوبائی وزیر انسانی حقوق نے عوام سے خون وغیرہ کے زیادہ سے زیادہ عطیات دینے کی بھی اپیل بھی کی۔