کرونا ویکسین سب سے پہلے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کودی جائےگی؛معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان

59

اسلام آباد،3فروری  (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ  چین کی ویکسین سائنو فارم 86 فیصدموثر ہے، پاکستان کی 22 کروڑ آبادی میں صرف 10 کروڑ افراد کو لگائی جائے گی، اٹھارہ سال سے کم عمر افراد کو ویکسین نہیں دی جائے گی،  سب سے پہلے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے، دنیا بھر میں ویکسین 18 سال سے اوپر کے افراد کو لگائی جاتی ہے۔

 ان خیالات کااظہارانہوں نے بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ‏سائنوفارم قابل بھروسہ ویکسین ہے، کوشش ہے کہ اس سال کے آخر تک 70 فیصد افراد تک ویکسین پہنچے۔ پاکستان کی 22 کروڑ آبادی میں صرف 10 کروڑ افراد کو لگائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ‏ویکسین 86 فیصد تک کارگر ثابت ہو سکتی ہے، سب سے پہلے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن کی جارہی ہے۔

 معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ دنیا بھر میں ویکسین 18 سال سے اوپر کے افراد کو لگائی جاتی ہے۔  انہوں    نے کہا کہ ‏پاکستان میں تکنیکی اعتبار سے ویکسین 10 کروڑ افراد کو لگ سکتی ہے، 22 کروڑ آبادی میں سے 10 کروڑ افراد کو ویکسین لگ سکتی ہے، چین نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں  بطور تحفہ دی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ  کوشش ہے سال کے آخر تک 70 فیصد افراد کو یہ مل سکے، اس ویکسین سے ایک دن کیلئے بخار یا ہلکا درد ہو سکتا ہے، ویکسی نیشن کے بعد بخار سے پتا چلے گا ویکسین کارگر ثابت ہو رہی ہے۔دوسری جانب ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز ہوگیا۔ وفاق میں اسد عمر اور صوبوں میں وزرا ئے اعلیٰ نے افتتاح کیا، پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی، پہلی ڈوز کے 21 دن بعد دوسرا انجکشن لگے گا، ہر شہری کو ویکسین مفت لگائی جائے گی۔