پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں انسداد کورونا ویکسینیشن کا باقاعدہ آغازکر دیا  گیا

129

پشاور،3 فروری(اے پی پی): لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن باقاعدہ طور پر شروع ہوگئی ہے جو پہلے مرحلے میں ہیلتھ ٹیکنیشنز اور فرنٹ لائنرز کیلئے مخصوص ہے۔

 ترجمان ایل آر ایچ، محمد عاصم نے مہم کے بارے میڈیا کو بتایا کہ محمد بابر فارمیسی ٹیکنیشن اور سید اظہار شاہ لیبارٹری ٹیکنیشن کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے اور ڈیجیٹل میکینزم کے زریعے منتخب کئے گئے طبی عملے کے پچاس افراد کو آج ویکسینیٹ کیا جا رہا ہے۔