سکھر،03 فروری ( اے پی پی ): تعلیمی اداروں کے بعد درگاہیں اور مزارات بھی کھل گئے، سکھر میں درگاہ حضرت صدر الدین شاہ ،حاجن شاہ ،جیئے شاہ و دیگر صوفی بزرگوں کی درگاہوں کو زائرین کےلیے کھول دیا گیا جبکہ زائرین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
درگاہوں کے منتظمین کا کہنا ہے کہ درگاہوں پر ایس اوپیز کا مکمل خیال رکھا جائے گا ، زائرین کو بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے پابند کیا جائے گا ۔اس سلسلہ میں ہدایات اور آگاہی بھی دی جائیگی۔