ایبٹ آباد میں کورونا ویکسین کی شہریوں کے لیے فراہمی کا آغاز

74

ایبٹ آباد،4فروری(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناءاللہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی اورڈی ایچ او کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں شہریوں کے لیے ویکسین کی فراہمی کا افتتاح کیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی موجودگی میں ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی گئی اور وبا کے خاتمے لیے دعاد کی گئی۔

 ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے خاتمے اور لوگوں کی جان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ویکسین کی فراہمی سے مدد ملے گی۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ کو  روکنے میں مدد مل سکے۔

 اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،  ایم ایس ڈی ایچ کیو، اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی ڈی ایچ او اور ہیلتھ سٹاف نے شرکت کی۔