عارف والا،04 جنوری(اے پی پی ): منظور العارفین ویلفئیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام گلشن اقبال کالونی میں مخیر حضرات کے تعاون سے موسم سرما کی مناسبت سے 350 مستحق غریب افراد میں جرسیاں تقسیم کی گئیں جبکہ منظور العارفین ویلفئیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہر روز فری دستر خواں کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے جس میں روزانہ 300 سے زائد مستحق افراد کھانے سے مستفید ہوتے ہیں۔
اس موقع پر جامع مسجد رحمة اللعالمین سٹی پریس کلب کے خطیب حافظ مظہر علی قمر نے بتایا کہ فری دسترخواں سے روزانہ مخیر حضرات کے تعاون سے کھانا فراہم کیا جاتا ہے، فری دستر خواں سے بے روزگار اور مزدور طبقہ افراد زیادہ مستفید ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اللّٰہ تعالیٰ کا قرب اور محبوب خداؐ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلیے مل جل کر کام کرنا ہوگا۔
اس موقع پر جماعت اہلسنت عارفوالا کے صدر صوفی عبدالرشید اورضلعی امن کمیٹی کے ممبر پیر اعجاز بخاری و تاجر برادری کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔