بورے والا: کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے دو روزہ یکجہتی کشمیر یوگا سیشن کا اہتمام

73

بورے والا،04فروری(اے پی پی): ملک بھر میں کشمیری بھائیوں کے حق میں اور انکی آزادی کے لئے پوری قوم احتجاج کررہی ہے لیکن بورے والا میں پاکستان یوگا کونسل کی طرف سے کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لئے منفرد انداز اپنایا گیا ہے۔

 یوگا کلب کی طرف سے یوگا گراونڈ میں دوروزہ یکجہتی کشمیر یوگا سیشن کا آغاز ہوگیا ہے، آج کے سیشن میں یوگیوں نے ورزش کے ساتھ ساتھ ہاتھوں میں کشمیر کی آزادی کے حق میں پلے کارڈز اٹھا کر نعرے بازی کی اور پوری دنیا کو امن کا پیغام بھی دیا۔

یوگا کونسل کے پیٹرن انچیف کا کہنا ہے کہ کشمیر کی آزادی کشمیریوں کا حق ہے اور انکی آزادی کے لئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، انہوں نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم،کرفیو اور غاصبانہ قبضے کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔