ہریپور؛ تربیلا ڈیم رہائشی کالونیوں سے چوری ہونے والا لاکھوں روپے مالیت کا سامان برآمد، دو افراد  گرفتار

67

ہری پور،04 جنوری ( اے پی پی): غازی پولیس کی بڑی کارروائی، تربیلا ڈیم کے ملازمین کی رہائشی کالونیوں سے عرصہ دراز سے چوری ہونے والا لاکھوں روپے مالیت کا سامان برآمد کرلیا جبکہ تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیاگیا ہے۔

تربیلا ڈیم کے ملازمین کی رہائشی کالونیوں سے عرصہ دراز سے ہونے والی  چوری کی وارداتوں  کا غازی  پولیس نے سراغ لگا کر کالونیوں کے گھروں سے  واچ اینڈ وارڈ اور سیکورٹی کی غفلت سے چوری ہونے والا لاکھوں روپے مالیت کا مال برآمد کر لیا ہے۔

سرچ آپریشن  کے دوران پہاڑی علاقہ میں پولیس کو  بڑی کامیابی حاصل  ہوئی ہے۔ پولیس نے  بڑی تعداد میں چوری شدہ سامان سینکڑوں میٹر حفاظتی جالیاں باڑ برآمد کر لی ہے ۔

 پولیس نے ایگزیکٹو انجینئر تربیلا ڈیم سول ٹو  کی مدعیت میں  تین افراد کے خلاف زیر دفعہ 462/ 379 کے تحت چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔گھروں سے برآمد ہونے والے مال مسروقہ کو دو بڑی گاڑیوں  میں تھانہ غازی میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

اے پی پی/ہ/نورین