چنیوٹ؛ بین الاضلاعی تین ڈکیت گینگ کے 9  ملزمان گرفتار، 35 لاکھ سے زائد رقم کا مال مسروقہ برآمد

89

 چنیوٹ،04فروری(اے پی پی):پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی تین ڈکیت گینگ کے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن کے قبضہ سے 35 لاکھ سے زائد رقم کا مال مسروقہ برآمد ہوا۔

 ڈی ایس پی سٹی خالد حسین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث تین گینگ کے9 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 35 لاکھ سے زائد رقم کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا ہے جس میں طلائی زیورات، 10 موٹر سائیکل اور گھریلو سامان بیٹریاں، لیپ ٹاپ، ایل ای ڈی، ایل سی ڈی، استریاں، جوسر میشن شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے دوران تفتیش ناجائز اسلحہ ایک عدد کلاشنکوف، دو عدد رپیٹر 12 بور، 4 عدد پسٹل 30 بور بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

گرفتار ملزمان میں ریاض عرف ویلن، صوبہ، ظفر عباس، شاہد،فیصل، مزمل، فیصل علی، زبیراور عمردراز شامل ہیں جو کہ سٹی چنیوٹ، لالیاں اور بھوآنہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں ہے۔ ملزمان  پولیس کو 16 مقدمات میں مطلوب تھے، ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے اور مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔

 ڈی پی او بلال ظفر کی طرف سے پولیس ٹیم میں شامل سب انسپکٹر محمد اسداللہ، ایس ایچ او تھانہ سٹی، سب انسپکٹر طارق محمود،سب انسپکٹر سرفراز حسین، اے ایس آئی نصراللہ خان کے لیے انعامات کا اعلان کیا گیاہے۔