شکریہ وزیر اعظم پاکستان: چین کیجانب سے دی گئی کووڈ 19 ویکسین کی کھیپ احمد پور شرقیہ پہنچ گئی

106

احمد پور شرقیہ، 04  فرویر(اے پی پی ): تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں پہلی ویکسین خوراک فرنٹ لائن ورکر کو لگائی گئی، ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال ناصر غوری نے افتتاحی تقریب میں فرنٹ لائن ورکر کو ویکسین لگوائی اور وزیراعظم پاکستان، وزیر صحت پنجاب،  سیکرٹری صحت پنجاب، سی او ہیلتھ بہاولپور کی اس کاوش کو خوب سراہا۔

اے پی پی سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تحصیل اسپتال میں ویکسینیشن کے مکمل انتظامات کئے گئے  ہیں جبکہ اسپتال کا عملہ بھی چوبیس گھنٹے اپنی خدمات پیش کرنے  کیلئے  موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا فرنٹ لائن پر خدمات پیش کرنے والے عملے کو ویکسینیشن کیلئے  ترجیح دینا بہترین فیصلہ ہے۔