نوشہرہ ورکاں؛یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں تقریبات،ریلیز اور سیمینارز کا اہتمام

70

نوشہرہ ورکاں،05فروری(اے پی پی):ملک بھر کی طرح نوشہرہ ورکاں میں بھی 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں تقریبات،ریلیز اور سیمینارز کا اہتمام کیا گیا،میونسپل کمیٹی ہال نوشہرہ ورکاں میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے سرکاری طور پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سرکاری ملازمین کے علاوہ شہری، دفاع، سول سوسائٹی کے ارکان ریسکیو 1122 کے جوانوں  اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی اور پاکستان و مقبوضہ کشمیر کے قومی ترانے بجانے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں راشد اقبال تحصیلدار حسن اختر و دیگر پولیٹیکل شخصیات وصحافیوں اور  انجمن تاجران کے نمائندگان کی قیادت میں کشمیری بھائیوں کے حق میں اور بھارتی مظالم کے خلاف میونسپل کمیٹی سے لیکر اے سی آفس تک احتجاجی ریلی کا اہتمام بھی کیا گیا۔

شہر میں دیگر تقریبات میں پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں  کی جانب سے گزشتہ سال کی طرح صدر پریس کلب میاں عمران بشیر،جنرل  سیکرٹری شیخ منیر احمد آزاد کی قیادت میں میونسپل کمیٹی ھال میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے آل پارٹیز، سرکاری اداروں کے سربراہان اور سول سوسائٹی کے ارکان پر مشتمل سیمینار کا اہتمام شایان شان کیا گیا جبکہ مصطفائی تحریک اور انجمن طلباء اسلام نوشہرہ ورکاں کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے احتجاجی ریلی کا اہتمام بھی کیا گیا

اور ریلیز و تقریبات کے موقع پر مقررین نے غاصب بھارت کو باور کرایا  کہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام اور بچہ بچہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور پاک فوج کی قیادت میں کشمیر کی آزادی کے لیے خون کے آخری قطرے تک کٹ مرنے سے بھی گریز نہیں کرینگے۔