لاہور،06 فروری (اے پی پی): وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اداکار شان شاہد سے ان کی والدہ اداکار نیلو بیگم کی وفات پر اظہار تعزیت کی۔
اس موقع پر انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور مغفرت کیلئے بھی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ پروردگار مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔