پشاور، 8فروری(اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنے دورہ پشاور پر گورنر ہاوس پشاور پہنچ گئے، جہاں انہوں نے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں خیبرپختونخوا بشمول ضم قبائلی اضلاع میں امن و امان، ترقیاتی امور، عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات سمیت صوبہ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ گورنر خیبر پختونخوا نے صدر پاکستان کو صوبہ کی پبلک سیکٹرز یونیورسٹیوں میں انتظامی و تعلیمی امور میں اصلاحات سے متعلق بھی آگاہ کیا ۔
ملاقات میں صوبہ میں معیاری زیتون اور بیری شہد کی استعداد کو استعمال میں لانے سے متعلق منصوبہ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔