رحیم یار خان،08 فروری (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی طرف سے غیر منظور شدہ ہاﺅسنگ سوسائٹیز پر قائم تعمیرات مسمار کرنے کی ہدایت۔ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ حکومت سرکار و شہریوں کی ملکیت اراضی اور املاک کا تحفظ یقینی بنائے گی ،اسسٹنٹ کمشنرز،ریونیو افسران و عملہ قبضہ مافیاز کے خلاف موصول شہریوں کی شکایات پر فوری ایکشن لے گا، سرکاری و نجی اراضی اور املاک پر قابضین کی نشاندہی کے لئے ضلع و تحصیل سطح پر شکایات سیل فعال کر دیئے گئے، پرائم منسٹر، سی ایم پنجاب شکایات سیل پر قبضہ مافیاز کے خلاف شکایات فوری حل کی جائیں گی،اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں کے ایس ڈی پی اوز اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر سرکار ی زمینیں واگزار کرائیں گے،ریونیو افسران و سٹاف سرکار ی زمینوں کے تحفظ کی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز ریونیو افسران کی کار کردگی اور یکارڈ کی مانیٹرنگ کریں گذشتہ روز غیر منظور شدہ ہاﺅسنگ سوسائٹیز اور سرکاری اراضی پر قابضین کے خلاف کارروائی کی گئی، ضلع بھر میں 1955ملین سے زائد لاگت کی 116ایکڑ37کنال اراضی واگزارکرائی گئی ۔
ڈی پی او اسد سرفراز کا کہنا تھا کہ ضلعی پولیس قبضہ مافیاز کے خلاف کارروائیوں میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی،تحصیلوں کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو قبضہ مافیاز کے خلاف کارروائی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔سرکاری زمینوں و املاک کے ساتھ شہریوں کی ملکی اراضی اور املاک کا تحفظ یقینی بنائیں گے،پولیس محکمہ مال کی نشاندہی پر نجی زمینوں و املاک کو حقیقی وارثان کو دینے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔